منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین نے شیل گیس کے وسیع ذخائر دریافت کرلئے

چین نے شیل گیس کے وسیع ذخائر دریافت کرلئے

چین کے وسطی صوبے ہوبے کی این شی توجیا اور میاؤ خودمختار پریفیکچرکے  شہر لی چھوان میں واقع ہونگ شِنگ شیل گیس فیلڈ کا فضائی منظر-(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)چین کی 3 بڑی تیل کمپنیوں میں سے ایک چائنہ پیٹروکیمیکل کارپوریشن (سینوپیک) نے چین کے وسطی صوبے ہوبے اور چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کی سرحد پر واقع ایک فیلڈ میں 165 ارب مکعب میٹر سے زائد کے مصدقہ شیل گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ دریافت چین میں ایک اور بڑے پیمانے کی شیل گیس فیلڈ کے ابھرنے کی نشاندہی کرتی ہے، جس کا نام "ہونگ شِنگ شیل گیس فیلڈ” رکھا گیا ہے۔

اس مقام پر شیل گیس کے ذخائر 3ہزار300 سے 5ہزار500 میٹر کی گہرائی میں پائے گئے ہیں۔ سینوپیک کے مطابق اس علاقے کی ارضیاتی ساخت پیچیدہ ہے، جو تلاش اور ترقی کے حوالے سے بڑے مسائل پیدا کرتی ہے۔

ٹیکنالوجی میں جدت کے ذریعے ہونگ شِنگ شیل گیس فیلڈ نے ایک کنویں کی یومیہ آزمائشی پیداوار 3 لاکھ 23 ہزار 500 مکعب میٹر حاصل کر لی ہے، جو ابتدائی 89 ہزار مکعب میٹر یومیہ سے کہیں زیادہ ہے۔

فی الوقت سینوپیک نے چھونگ چھِنگ میں واقع "فولِنگ شیل گیس فیلڈ” کے نام سے ایک ایسا شیل گیس فیلڈ قائم کیا ہے جس کے ذخائر 10 کھرب مکعب میٹر سے زائد ہیں جبکہ اس کے علاوہ 4 مزید گہرے اور نسبتاً چھوٹے شیل گیس فیلڈز بھی دریافت کئے گئے ہیں جن کے ذخائر 100 ارب مکعب میٹر سے زیادہ ہیں، جن میں ہونگ شِنگ فیلڈ بھی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!