منگل, اگست 26, 2025
پاکستانکراچی، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

کراچی: کراچی گلستان جوہر بھٹائی آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے مکان نمبر B/72 گلی نمبر 30 مبین بیکرز بلاک 9 بھٹائی آباد گلستان جوہر میں رات گئے ایک شخص گھر کے باہر فون سن رہا تھا کہ اچانک ڈاکو آگئے اور موبائل و نقدی چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی نعش جناح ہسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 30سالہ نعیم مسیح ولد نتھیال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد جمع کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!