بھارت کے پنجابی سینما کے معروف کامیڈین جسویندر بھلا 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق انہیں امرتسرفورٹس ہسپتال میں طبیعت ناسازہونے پرداخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح انکا انتقال ہوگیا،انکی آخری رسومات ہفتے کو موہالی میں ادا کی جائیں گی، انکے انتقال کی خبر کے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہاہے۔
جسویندربھلا کومزاحیہ اداکاری اوریادگارکرداروں کے لیےجانا جاتا ہے،جوتقریباً تین دہائیوں میں پنجابی سنیما پر محیط ہے، انہوں نےفلموں میں آنے سے پہلے 1980 اور 1990کی دہائیوں میں اسٹیج شوز اور کامیڈی البمز کےذریعے اپنا نام کمایا۔
انہوں نے”جٹ اینڈ جولیٹ”،”سردار جی،” اور”کیری آن جٹا”جیسی معروف پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
