بیجنگ: چین نے فلپائن سے شیان بِن جیاو جزیرے پر مداخلت پر مبنی سرگرمیوں کو روکنے اور جزیرے سے اپنے کوسٹ گارڈ جہاز کو فوری واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز کے حالیہ دنوں میں شیان بِن جیاو جزیرے پر لنگر انداز ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ شیان بِن جیاو چین کے نانشا چھونداو جزائر کا حصہ ہے، فلپائنی بحری جہازوہاں پربغیر اجازت کے داخل ہوا اور ایک طویل عرصے سے وہاں موجود ہے، جو چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ،بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل(ڈی او سی) اعلامیہ کے خلاف اوربحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے سفارتی ذرائع سے اس مسئلہ کو فلپائن کے ساتھ اٹھایا ہے اور جہاز کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
