منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ نے جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ...

ہانگ کانگ نے جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ پر ویب سائٹ کا آغاز کردیا

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں بلند و بالا عمارتوں کا منظر-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)  کی حکومت نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے تاریخ کو یاد رکھنے کی خاطر عوام کے لئے یادگار سرگرمیوں کی سلسلہ وار معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے آئینی و داخلی امور کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت عوام میں اس تاریخی فتح کی اہمیت کے بارے میں فہم کو گہرا کرنے کے لئے مختلف یادگاری اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔

ترجمان کے مطابق ایچ کے ایس اے آر حکومت 3 ستمبر کو فتح کی یاد میں ایک سرکاری تقریب منعقد کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!