چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین کی حیاتیاتی ادویات کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے اور اس کا معیار بہتر بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کی سائنسی وتکنیکی خود مختاری اور پالیسی معاونت پر زور دیا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین کی حیاتیاتی ادویات کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے اور اس کا معیار بہتر بنا نے کے لئے اعلیٰ معیار کی سائنسی وتکنیکی خود مختاری اور پالیسی معاونت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک جائزہ اور تحقیقی دورے کے دوران کہی۔
چھانگ پھنگ لیبارٹری کے دورے کے موقع پر لی نے زور دیا کہ دنیا کے صف اول اور اہم شعبوں پر توجہ دی جائے، مزید بڑے اور اصل سائنسی نتائج حاصل کئے جائیں اور حیاتیاتی علوم میں اعلیٰ معیار کے مزید ماہرین تیار کئے جائیں تاکہ چین کی حیاتیاتی ادویات کی صنعت کی ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے۔
ایک حیاتیاتی ٹیکنالوجی کمپنی اور بین الاقوامی اختراعی مرکز کے دوروں کے موقع پر لی نے زور دیا کہ مقامی کمپنیوں کو بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور اپنی تخلیقی صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کی ترغیب دی جائے، نیز ملک کے پلیٹ فارم کی تعمیر اور آپریشن ماڈل کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی توجہ دی جائے۔
ایک سیمینار میں لی نے زور دیا کہ اہم شعبوں میں اصل اختراعات اور بنیادی ٹیکنالوجیز میں نمایاں پیش رفت کو فروغ دیا جائے اور جامع مصنوعی ذہانت کی مدد سے صنعت کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے اعلیٰ معیار کی تخلیقی ادویات کے استعمال میں زیادہ موثر رہنمائی دینے پر بھی زور دیا اور روایتی چینی طب کو جدید بنانے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی کوششیں کرنے کی ہدایت کی۔
