12ویں ورلڈ گیمز کی اختتامی تقریب اتوار کے روز چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں منعقد ہوئی ہیں۔
چینی وفد کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ چین نے پہلی بار سونے اور مجموعی میڈل ٹیبل دونوں میں سبقت حاصل کر کے ورلڈ گیمز میں اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔
چین کے 321 کھلاڑیوں نے 28 کھیلوں کے 152 مقابلوں میں حصہ لیا اور 36 سونے، 17 چاندی اور 11 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
7 اگست سے 17 اگست تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا نعرہ تھا "لا محدود کھیل، لا تعداد حیرتیں”۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ورلڈ گیمز کا انعقاد چین کی سرزمین پر کیا گیا ہے۔
چھنگ ڈو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link