چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کی جانب سے یوم فتح کی فوجی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پریس کانفرنس کی جارہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 3 ستمبر کو منعقد ہونے والی فوجی پریڈ میں مسلح افواج کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کمانڈ کی اطاعت اور پارٹی قیادت کے کور سے اپنی وفاداری کے پختہ عزم کا مظاہرہ کریں گی۔
فوجی پریڈ کے سرکردہ گروپ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ کے سینئر وو زے کے نے بتایا کہ یوم فتح کی پریڈ میں فوج کی تازہ ترین کامیابیاں پیش کی جائیں گی جو سیاسی وفاداری کو مضبوط بنانے اور اصلاحات کے ذریعے سیاسی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے حاصل ہوئی ہیں۔
پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران ووزے کے نے زور دے کر کہا کہ مسلح افواج پارٹی قیادت کے کور کے ساتھ غیر متزلزل وفادار رہیں گی اور اس کی بھرپور حمایت، حفاظت اور دفاع کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج ایک ایسی بہادر فوج بنی رہے گی جس پر پارٹی اور عوام ہمیشہ اعتماد کرسکتے ہیں۔
