چینی صدر شی جن پھنگ مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شی زانگ خودمختار خطےکے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے دارالحکومت لہاساپہنچ گئے۔(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بدھ کے روز شی زانگ خودمختار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے دارالحکومت لہاسا پہنچ گئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اور ان کے وفد کا لہاسا ایئرپورٹ اور شہر میں مختلف نسلی برادریوں کے لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔
دوپہر کے قریب شی کا طیارہ لہاسا کونگ گار انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا جہاں خوش آمدید کہنے والے ہجوم نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ شی طیارے سے باہر آئے اور عوام کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔
شی ہوائی جہاز کی سیڑھیوں سے اترے اور انہیں ایک حادا پیش کیا گیا۔ یہ ایک سکارف کی طرح سفید ریشم کا ٹکڑا ہوتا ہے جسے شی زانگ کے لوگ احترام اور دعاؤں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ تہوار کے لباس میں ملبوس مختلف نسلی برادریوں کے لوگ سرخ پرچم اور گلدستے لہرا رہے تھے اور خوشگوار دھنوں پر رقص کر رہے تھے۔
شہر کی سڑکوں پر عوام قطار در قطار کھڑے ہو کر کارواں کا استقبال کر رہے تھے۔ شی نے کار کی کھڑکی کھول کر لوگوں کو ہاتھ ہلایا۔
اس موقع پر شی کے ساتھ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور مرکزی وفد کے سربراہ وانگ ہوننگ، سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی بھی موجود تھے۔ وانگ اور کائی دونوں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
