بدھ, اگست 20, 2025
پاکستانکراچی میں کرپشن کا نظام مسلط، کروڑوں روپے مختص ہونے کے باوجود...

کراچی میں کرپشن کا نظام مسلط، کروڑوں روپے مختص ہونے کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں کی جاتی، حافظ نعیم الرحمن

لاہور: جماعت اسلامی نے کراچی میں بارشوں سے پیدا صورتحال کا ذمہ دار سب کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کرپشن کا نظام مسلط ،کروڑوں روپے مختص ہونے کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں کی جاتی،40سال سے پیپلز پارٹی والے شہر کو لوٹ رہے ہیں، جعلی میئر کو لانے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔

منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ بارش ہوئی،کروڑوں روپے نالوں کی صفائی کیلئے ہوتے ہیں مگر صفائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے مگر شہر میں کرپشن کا سسٹم مسلط کیا گیا ہے،40سال سے پیپلز پارٹی والے کراچی کو لوٹ رہے ہیں، کرپشن ریٹ 80فیصد تک ہے، کیسے یہ کام کریں گے؟ جعلی میئر کو لانے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیںمگر حکومت کیا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو کراچی میں ہوا اس کے سب ذمہ دار ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!