بدھ, اگست 20, 2025
انٹرنیشنلغزہ جنگ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ختم ہونی چاہیے ، امریکی...

غزہ جنگ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ختم ہونی چاہیے ، امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف

واشنگٹن: مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کی جنگ روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ختم ہونا چاہیے۔

بدھ کو امریکی میڈیا کو انٹریو میں انہوںنے کہا 20 قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس واپس لایا جانا چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ تمام قیدی غزہ سے واپس لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح مناسب تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے، تباہ حال فلسطینی علاقے کی تعمیر نو کی جانی چاہیے۔

واضح رہے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ثالثی ممالک اب بھی غزہ میں جنگ بندی اور حماس و اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق نئی تجویز پر اسرائیلی جواب کے منتظر ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!