جمعرات, اگست 21, 2025
پاکستاناسلام آباد، محسن نقوی کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے،...

اسلام آباد، محسن نقوی کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے، خالی کرائی گئی عمارات کو نیلام کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے اور خالی کرائی گئی عمارات کو نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید پور کو عالمی معیار کا تفریحی و کمرشل مرکز بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، سیاحوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کراچی، لاہور کے معروف ریسٹورنٹس کو سید پور ویلج میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سید پور ویلج کا دورہ کیا ،اس موقع پر سی ڈی اے ممبران، اے ڈی سی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔محسن نقوی نے آپریشن کا جائزہ لیا اور سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے ،خالی کرائی گئی عمارتوں کو شفاف طریقے سے نیلام کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سید پور ویلج کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفیکیشن کا عمل اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ، شہریوں کو نیا تفریحی مقام فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید پور کو عالمی معیار کا تفریحی اور کمرشل مرکز بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کراچی اور لاہور کے معروف ریسٹورنٹس کو بھی سید پور ویلج میں لایا جائے گا۔ انہوں نے سی ڈی اے اور ڈی ایم اے حکام کو علاقے میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!