کراچی: کراچی میں 3منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد میں شدید بارشوں سے تین منزلہ بوسیدہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور ملبے تلے دبے 7 افراد کو نکال کر عباسی شہید اور سول ہسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق خستہ حال مکان میں سیاسی جماعت اے این پی کا دفتر قائم تھا، متاثرہ مکان میں کسی کی رہائش نہیں تھی، زخمی اے این پی کے ورکرز ہیں جو دفتر میں موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پنکھے کا سوئچ آن کیا گیا تو زور دار دھماکے سے مکان گرگیا، شبہ ہے مکان میں گیس لیکیج تھی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
