بدھ, اگست 20, 2025
انٹرنیشنلامریکی صدر کا اپنی ٹیم کو یوکرین میں امن کے لئے سکیورٹی...

امریکی صدر کا اپنی ٹیم کو یوکرین میں امن کے لئے سکیورٹی ضمانتوں پر کام کرنے کا حکم

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ وائس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ صحافیوں سے گفتگو کر رہی ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرین میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی ضمانتوں کا ایک لائحہ عمل تیار کرے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ولادیمیر پوتن اور زیلنسکی کے ممکنہ ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں اور دونوں فریق بات چیت کے لئے آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔

اسی روز فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ یوکرین میں اپنے فوجی نہیں بھیجے گا لیکن ہوسکتا ہے کہ دیگر طریقوں سے  فضائی مدد اور تعاون فراہم کرے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح طور پر کہا کہ یوکرین نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔

اگرچہ سکیورٹی ضمانتیں یوکرین کا اہم مطالبہ بنی ہوئی ہیں، روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے منظر نامے کو مسترد کرتی ہے جس میں یوکرین میں نیٹو فوجی تعینات کئے جائیں اور خبردار کیا کہ ایسا کوئی قدم خطرناک سطح کی کشیدگی پیدا کر سکتا ہے، جس کے نتائج ناقابل پیشگوئی ہوں گے۔

امریکی صدر نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور 7 یورپی رہنماؤں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس کا مقصد روس-یوکرین تنازع کے خاتمے پر بات چیت کرنا تھا۔

یہ بات چیت جمعہ کے روز امریکی ریاست الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد ہوئی، جس میں کچھ پیشرفت ہوئی تاہم کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!