ہریانہ: تین موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے بھارت کے مشہور اور متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح ایلویش یادیو کے گھر پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق یہ بدھ کی واقعہ صبح ساڑھے پانچ سے چھ بجے کے درمیان پیش آیا۔ حملہ آوروں نے یوٹیوبر کے مکان پر دو درجن سے زیادہ گولیاں برسائیں اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔
گولیوں کے نشانات مکان کی نچلی اور پہلی منزل کی دیواروں پر صاف نظر آ رہے ہیں۔ خوش قسمتی سے ایلویش یادیو حملے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ وہ عموما اسی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پذیر رہتے ہیں۔
