کراچی: اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کراچی انتظامیہ کے ناقص نکاسیِ آب کے نظام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اوکے بھائی یہ وینس ہے اور ہم وینس میں رہ رہے ہیں، پاکستان میں نہیں۔
ندا یاسر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں پانی میں ڈوبی سڑکیں اور ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچوں کو اسکول سے لانے میں چار گھنٹے لگے۔
واضح رہے گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کے بیشتر حصوں میں شہری سیلاب آگیا جس کے باعث زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
