صوابی: صوابی میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، تمام لاپتہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہے۔
کمشنر مردان نثار احمد نے کہا کہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ ریلیف آپریشن بھی جاری رہا، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وقتا فوقتا ریسکیو آپریشن کی معلومات لیتے رہے۔
نثار احمد کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 ، 20 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی، متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
