بہاولپور: محکمہ لائیو سٹاک، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بہالپور میں کارروائی کے دوران 2200 کلو مضرصحت بدبودار گوشت برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک، بہاولپور ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جھانگڑا شرقی انٹرچینج لنک روڈ پر ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بین الصوبائی گینگ کے 2ارکان سے2200کلو گرام مضر صحت، گلہ سڑا اور بدبودار گوشت برآمد کرلیا۔
حکام کے مطابق گوشت کو مسافر بسوں میں لوڈ کر کے کراچی کے مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
