اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانحکومت نے پی اے سی کو دو روز تک یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین...

حکومت نے پی اے سی کو دو روز تک یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کیلئے فائنل پیکیج لیکر آنے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد: حکومت نے پی اے سی کو دو روز تک یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کیلئے فائنل پیکیج لے کر آنے کی یقین دہانی کرا دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے معاملے پر غورخوض کیا گیا۔ رکن پی اے سی عامر ڈوگر نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے 14ہزار ملازمین کا روزگار چھینا جا رہا ہے جبکہ چیئرمین جنید اکبر خان نے کہا کہ یہ کیا تک بنتی ہے کہ ایم ڈی کو تنخواہ مل رہی ہے اور ملازمین کو نہیں؟۔

سیکرٹری صنعت نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے پاس اپنا ریونیو نہیں کہ تنخواہیں دے سکے، یوٹیلیٹی سٹورز پہلے اپنے اخراجات خود اٹھاتے تھے، ہم نے فنانس ڈویژن سے بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے رقم کا کہا تھا، بدقسمتی سے بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے رقم مختص نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ یوٹیلیٹی سٹورز کا پرانا ماڈل ناممکن ہوگیاہے، وفاقی حکومت سبسڈی دے رہی تھی تو سٹورز چل رہے تھے، اشیا پر سبسڈی دینا پڑتی تھی وہ شفاف طریقے سے آگے ٹرانسفر نہیں ہوتی تھی۔

جنید اکبر نے کہا کہ یہاں تو روز ایسے کیسز آتے ہیں تو کیا سب ادارے ختم کر دیں؟، آپ نے 17،17سال سے کنٹریکٹ پر لوگ رکھے ہوئے تھے، ان غریبوں کا کیا بنے گا؟۔

سیکرٹری صنعت نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں کنٹریکٹ، ریگولر اور ڈیلی ویجز تینوں قسم کے ملازمین ہیں، جمعے تک تمام ملازمین کیلئے فائنل پیکیج لے آئیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!