چینی صدر شی جن پھنگ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں یوم فتح کی پریڈ میں حصہ لینے والے دستے بیجنگ کی چھانگ آن ایونیو پر صف بندی کریں گے۔ چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ان کا معائنہ کریں گے۔
یہ بات مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسر وو زے کے نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتائی جس میں 3 ستمبر کو ہونے والی پریڈ کی تیاریوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔
