ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیانگ یوشیانگ، مشعل بردار، چھنگ ڈو ورلڈ گیمز
"جو فخر اور جذبہ میرے دل میں ابھر رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس شعلے سے بھی زیادہ گرم ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیانگ یوشیانگ، مشعل بردار، چھنگ ڈو ورلڈ گیمز
"میرا نام لیانگ یوشیانگ ہے۔ اس وقت میں 71 برس کا ہوں۔ سکیٹ بورڈنگ دلچسپ ہے مگر انتہائی خطرناک بھی ہے۔ میں کبھی بھی وہ کرتب نہیں کروں گا جو بظاہر تو آسان لگتے ہیں لیکن میری مہارت سے بالاتر ہیں۔ یہ سیکھنے کے عمل کا حصہ بھی ہے۔”
جب وہ 68 برس کے تھے اور اپنی چھوٹی پوتی کو سکیٹ بورڈنگ کروا رہے تھے تو انہوں نے اچانک خود بھی کوشش کرنےکا فیصلہ کیا۔ تب سے وہ سکیٹ بورڈنگ کمیونٹی کا ایک چمکتا ہوا ستارہ بن گئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لیانگ یوشیانگ، مشعل بردار، چھنگ ڈو ورلڈ گیمز
"بہت سے لوگ مجھے کہتے ہیں ’انکل لیانگ، 70 سال کی عمر کوشش کرنے کے لئے بہترین وقت ہے۔‘ مجھے یہ بات بہت حوصلہ دیتی ہے۔ واقعی ہمیں عمر کو رکاوٹ نہیں بنانا چاہئے۔ ہمیں خواب دیکھنے چاہئیں کیونکہ کیا پتہ وہ حقیقت بن جائیں۔”
سکیٹ بورڈنگ شروع کرنے سے پہلے لیانگ نے 65 سال کی عمر میں ڈاکار رالی مکمل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ چینی کی حیثیت سے نام کمایا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لیانگ یوشیانگ، مشعل بردار، چھنگ ڈو ورلڈ گیمز
"ریسنگ نے مجھے سب سے زیادہ جو چیز دی وہ جذبے اور عقل کا توازن ہے یعنی ایک خود عائد کردہ نظم و ضبط۔
چاہے آپ کتنے سال جیئیں، زندگی ایک کتاب کی طرح ہے۔ یہ اہم نہیں کہ کتاب کتنی موٹی ہے بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ اس کا مواد کتنا دلچسپ ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ زندگی کی اس کتاب کے ہر باب کو بہترین بنایا جائے۔”
لیانگ 2025 کی ورلڈ گیمز کے مشعل بردار ہیں جو چھنگ ڈو میں "بے حد کھیل، بے شمار حیرتیں” کے موضوع کے تحت منعقد ہو رہی ہیں۔ 71 سالہ لیانگ کا کہنا ہے کہ یہ گیمز اور چھنگ ڈو شہر دونوں متنوع اور جامع ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): لیانگ یوشیانگ، مشعل بردار، چھنگ ڈو ورلڈ گیمز
"وہ کھیل جو اولمپک گیمز میں شامل نہیں ہوتے وہ ورلڈ گیمز کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہاں امکانات واقعی بے حد ہیں۔ چھنگ ڈو ایسا شہر ہے جو اپنی جامعیت کے لئے جانا جاتا ہے۔ بالکل ایک چینی ہاٹ پاٹ کی طرح جس میں کچھ بھی ڈالیں سب مزے دار ہی نکلتا ہے۔”
چھنگ ڈو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
71 سالہ لیانگ یوشیانگ کو سکیٹ بورڈنگ میں مہارت حاصل ہے
وہ چھنگ ڈو ورلڈ گیمز کے مشعل بردار بھی ہیں
انہوں نے 68 برس کی عمر میں سکیٹ بورڈنگ شروع کی تھی
سکیٹ بورڈنگ ایک دلچسپ مگر خطرناک کھیل ہے
وہ ایسے کرتب نہیں دکھاتے جو ان کی مہارت سے بالاتر ہوں
ان کے نزدیک عمر کو کبھی رکاوٹ نہیں سمجھنا چاہئے
لیانگ نے 65 سال کی عمر میں ڈاکار رالی مکمل کی تھی
وہ جذبے اور عقل کے توازن پر یقین رکھتے ہیں
چھنگ ڈو شہر ثقافتی طور پر جامع اور خوشگوار ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link