منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینچینی اور کرغز کمپنیوں کے درمیان کاشغر تجارتی میلے میں 10 معاہدوں...

چینی اور کرغز کمپنیوں کے درمیان کاشغر تجارتی میلے میں 10 معاہدوں پر دستخط

چینی اور کرغز کمپنیوں نے 15 ویں کاشغر-وسطی و جنوبی ایشیا اجناس میلے کے دوران ایک خصوصی ایونٹ میں ترسیل، توانائی، زراعت اور دیگر ترجیحی شعبوں میں تعاون کے 10 معاہدوں پر دستخط کئے۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین اور کرغزستان کی کمپنیوں نے 15 ویں کاشغر-وسطی و جنوبی ایشیا اجناس میلے کے دوران کرغزستان سے متعلق ایک خصوصی ایونٹ میں ترسیل، توانائی، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کے 10 معاہدوں پر دستخط کئے۔ یہ تجارتی میلہ بدھ کو اختتام پذیر ہورہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر کاشغر کی فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے پارٹی سیکرٹری گو یونگ چھانگ نے کرغزستان کے بیلٹ اینڈ روڈ کے ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2025 کی پہلی ششماہی میں دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس میں کرغزستان کے ساتھ کاشغر کا تجارتی حجم 16.28 ارب یوآن (تقریباً 2.28 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔

گو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کاشغر کے نجی کاروباری اداروں نے کرغزستان میں بیرون ملک سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہےجس میں ماحول دوست کان کنی، مہمان نوازی، ریٹیل اور جدید زراعت کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کے اہم مواقع پر زور دیا کیونکہ کرغزستان ماحول دوست توانائی کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے اور چین کے پاس اس حوالے سے تکنیکی، سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

کرغز نمائندوں نے کاشغر کے ایک بین الاقوامی ترسیلی مرکز کے طور پر ابھرنے کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر دوطرفہ تعاون کے امکانات کی توقع ظاہر کی۔

5روز جاری رہنے والے اس میلے میں پاکستان، کرغزستان، قازقستان اور گھانا سمیت 40 ممالک اور خطوں کی مجموعی طور پر 181 کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایک ہزار120 چینی کمپنیوں اور 26 غیر ملکی کاروباری تنظیموں نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!