چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہرشی گازےکی ڈنگری کاؤنٹی کے چھمکو ٹاؤن شپ کے گاؤں گابو میں ایک لڑکا پولیس کی ٹوپی پہن کر سیلوٹ کر رہا ہے-(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چین کا جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقہ عوامی فلاح و بہبود کے 10 نئے منصوبوں کے لئے اضافی 2 ارب یوآن(تقریباً 28 کروڑ 4 ہزار امریکی ڈالر)مختص کرے گا۔
علاقائی حکومت کے بیان کے مطابق یہ اضافی اقدامات جو آمدنی بڑھانے، بچوں کی دیکھ بھال کی معاونت، بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات اور صحت کی بہتری پر مرکوز ہیں، 2025 کے دوران پورے خطے میں جاری 28 فلاحی منصوبوں کے لئے موجودہ 14.8 ارب یوآن کی مختص رقم کی تکمیل کریں گے۔
اہم پالیسیوں میں نو زائیدہ بچوں کا مفت طبی بیمہ، 3 سال سے کم عمر بچوں والےخاندانوں کے لئے بچوں کی نگہداشت میں مالی معاونت، کم آمدنی والے گھرانوں کو حرارتی سبسڈی دینا، حادثات میں زخمی ہونے والوں کے لئے بیمہ کی رقم میں اضافہ، بنیادی پنشن بڑھانا اور زیادہ بلندی پر کام کرنے والے ملازمین کے طبی معائنے اور حرارتی الاؤنس میں اضافہ شامل ہے۔
حکومت نے مزید بتایا کہ 10 میں سے 7 اقدامات تمام افراد کے لئے ہوں گے جبکہ 3 اقدامات کمزور طبقات اور معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے والوں کے لئے مختص ہوں گے۔
2021 سے اب تک شی زانگ کے سالانہ مالیاتی اخراجات کا 80 فیصد سے زیادہ عوامی فلاح وبہبود پر خرچ کیا گیا۔ 2021 سے 2024 تک عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر مجموعی اخراجات 860.1 ارب یوآن تک پہنچ گئے۔صرف 2024میں یہ اخراجات 245.5 ارب یوآن رہے جو خطے کے مالیاتی بجٹ کا ریکارڈ 84 فیصد ہے۔
