منگل, اگست 19, 2025
پاکستانسپیکر قومی اسمبلی کا بارشوں، سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے...

سپیکر قومی اسمبلی کا بارشوں، سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں و سیلابی ریلوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی امداد اور بحالی قومی فریضہ ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پوری قوم کو آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مشکل وقت میں بھائی چارے اور جذبہ ایثار کی مثال قائم کرتی ہے، سیلاب متاثرین ہماری اجتماعی توجہ اور عملی مدد کے منتظر ہیں، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پیاروں کی لاشیں ابھی تک نہیں ملی ان کے دکھوں کا مداوا مشکل ہے، بونیر میں خاندانوں کے خاندان اجڑ گئے ہیں، میری دلی ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!