راولپنڈی: عدالت نے 26 نومبر مقدمات میں پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوںکو 4،4ماہ قید کی سزا سنا دی۔ منگل کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے26نومبر احتجاج مقدمات پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں تھانہ ہنجرا اٹک میں درج مقدمے میں 4پی ٹی آئی کارکنان عامر خان، سردار خان، خان محمد اور جاوید اقبال سے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے اکسانے پر پرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے جس پر عدالت نے ملزمان کو4، 4ماہ قید کی سزا سناد ی۔
