منگل, اگست 19, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین-بلغاریہ آرٹ نمائش کاصوفیہ میں افتتاح

چین-بلغاریہ آرٹ نمائش کاصوفیہ میں افتتاح

بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں شہری چین-بلغاریہ نمائش میں رکھے گئے فن پارے دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

صوفیہ(شِنہوا)چین اور بلغاریہ کے فنکاروں کے فن پاروں پر مشتمل مشترکہ نمائش کا یہاں افتتاح ہوا جس میں ثقافتی تبادلے اور باہمی تفہیم کو اجاگر کیا گیا۔

6 روزہ تقریب میں 60 سے زائد فن پارے پیش کئے گئے ہیں، جن میں چینی سیاہی کی پینٹنگز، لکڑی پر نقش ونگاری، کشیدہ کاری، لیکر پینٹنگ، ٹائی ڈائی، بیٹک اور ڈیجیٹل آرٹ شامل ہیں، ساتھ ہی بلغاریہ کے وہ فن پارے بھی پیش کئے گئے ہیں جو روایتی کپڑوں، فیلٹ اور مقامی ثقافت کی جدید تشریح پر مبنی ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد آرٹ کے ذریعے مکالمہ کو فروغ دینا، ثقافتی تعاون کو بڑھانا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی روح میں کھلے پن اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

شنگھائی بین الاقوامی ثقافتی ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور سیکرٹری جنرل ڈینگ شیاؤشیان نے کہا کہ یہ نمائش نہ صرف شنگھائی اور بلغاریہ کے نوجوان فنکاروں کے درمیان فنی مکالمہ پیش کرتی ہے بلکہ دونوں ممالک کے ثقافتی انضمام کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

بلغاریہ کی قومی ایسوسی ایشن برائے بیلٹ اینڈ روڈ کے چیئرمین زہاری زہاریف نے تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چین سے ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بلغاریہ کی تخلیقی یونینز کے  کردار کو سراہا۔

شرکاء میں 15 سالہ گبریلا جورجیوا بھی شامل تھی، جنہوں نے 2 واٹر کلر پینٹنگز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت میرے لئے انتہائی اہم ہے اور میں یہ موقع ملنے پر شکر گزار ہوں۔

یہ نمائش شنگھائی بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کی تنظیم اور دیگرشراکت داروں کے تعاون سے چائنہ-یورپ ایسوسی ایشن برائے ثقافت، تعلیم، کھیل،سرمایہ کاری اور بلغاریہ کے فنکاروں کی یونین کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!