چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اسے کیسے حل کرنا ہے یہ صرف چینی عوام کا اختیار ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں متعلقہ سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ تائیوان چین کے علاقے کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور اس معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین پر خلوص نیت اور بھرپور کوششوں کے ساتھ پرامن اتحاد کے امکان کے لئے کوشاں ہے لیکن کسی بھی شخص یا کسی بھی قوت کو کسی بھی صورت میں تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت کبھی نہیں دے گا۔
جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے آبنائے تائیوان، مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین میں چین کے روئیے سے متعلق تبصرے کے سوال کے جواب میں ماؤ نے کہا کہ ایک چین کا اصول چین اور دنیا کے تمام ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام اور ترقی کی سیاسی بنیاد ہے۔جو کہ بین الاقوامی تعلقات کا ایک بنیادی اصول اور عالمی برادری میں رائج ایک متفقہ موقف بھی ہے۔
ماؤ نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے "ایک چین کے اصول” کی واضح طور پر حمایت اور "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت انتہائی ضروری ہے۔
