چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے تھائی لینڈ کے مرکزی بینک، بینک آف تھائی لینڈ کے ساتھ دوطرفہ کرنسی تبادلہ معاہدے کی تجدید کردی ہے۔
پی بی او سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجدید شدہ معاہدے پر پی بی او سی کےگورنر پان گونگ شینگ اور بینک آف تھائی لینڈ کے گورنر سیتھاپت سوتھی وارتنا روپت نے دستخط کئے۔ جو 70 ارب یوآن (تقریباً 9.81 ارب امریکی ڈالر) یا 370 ارب باہت پر مشتمل ہے۔
بیان کے مطابق یہ معاہدہ 5سال کے لئے موثر ہے اور باہمی رضامندی سے اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
پی بی او سی کے مطابق اس معاہدے کی تجدید چین اور تھائی لینڈ کے درمیان مالیاتی اور زرمبادلہ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرے گی اور مالیاتی منڈی کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگی۔
