امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکریج میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو میں روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان براہ راست مذاکرات کے تسلسل کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
روسی صدر کے معاون یوری اُشاکوف کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کال اس وقت کی جب وہ وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور کئی یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرچکے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پوتن اور ٹرمپ نے مذاکرات میں شریک نمائندوں کی سطح بڑھانے کے خیال پر بھی گفتگو کی۔
روسی صدر کے معاون نے اس ٹیلی فون کال کو خوشگوار اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہاکہ ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے مسئلے اور دیگر اہم بین الاقوامی و دو طرفہ امور پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
