منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینچینی شہر ماحول دوست بجلی سے نئی توانائی کی گاڑیاں چلانے...

چینی شہر ماحول دوست بجلی سے نئی توانائی کی گاڑیاں چلانے کے لئے کوشاں

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں بی وائی ڈی کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈکوارٹرز میں نمائش کے لئے رکھی گئی گاڑی-(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر شین زین نے باضابطہ طور پر ایک ترغیبی پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کے مالکان کو ترغیب دی جا سکے کہ وہ اپنی گاڑیاں قابل تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی سے چارج کریں۔

اس منصوبے، جسے "گرین کار، گرین الیکٹریسٹی” کہا جاتا ہے، کے تحت نئی این ای وی کے مالکان اگر شہر کے 11 گرین الیکٹریسٹی چارچنگ سٹیشنوں میں سے کسی پر اپنی گاڑیاں چارج کریں تو ہر ایک ہزار کلو واٹ آور کے مجموعی چارجنگ پر انہیں قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کی جانب سے ذاتی نوعیت کا خصوصی سبز سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

شین زین کے لیان ہواشان سپر چارجنگ سٹیشن میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنے والے این ای وی کے ہر مالک کو پائیدار ڈرائیونگ سے وابستگی کے انعام کے  طور پر’’گرین کار گرین الیکٹریسٹی‘‘ کے بیج اور 50یوآن(تقریباً7 امریکی ڈالر) کا ایک چارجنگ کارڈ دیا گیا۔

گرین الیکٹریسٹی سے مراد وہ بجلی ہے جو قابل تجدید توانائی کے ذرائع مثلاً ہوا، شمسی اور بائیوماس پاور سے پیدا کی جاتی ہے۔ گرین سرٹیفکیٹ ایک تجارتی سند ہے جو این ای اے کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔

چائنہ سدرن پاور گرڈ کے شین زین پاور سپلائی بیورو کے ایک عہدیدار چھینگ کُن نے کہا کہ فی الحال شین زین کے 11 چارچنگ سٹیشن 100 فیصد ماحول دوست بجلی فراہم کر رہے ہیں، جو گرین الیکٹریسٹی ٹریڈنگ اور دیگر ذرائع کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔ یہ ماحول دوست بجلی متعدد صوبائی علاقوں سے پیدا کی جاتی ہے۔

شین زین کا شمار ان متعدد بانی شہروں میں ہوتا ہے جو این ای وی گاڑیوں کو ماحول دوست بجلی فراہم کرنے میں قیادت کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!