ڈبلن: آئر لینڈ کی مصنفہ سیلی رونی نے اپنی کتب سے حاصل ہونے والی رقم فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیم فلسطین ایکشن کو دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈی اکے مطابق سیلی رونی نے فلسطین ایکشن نامی انسانی حقوق گروپ پر برطانوی حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود کہا ہے کہ میں بی بی سی کی حاصل کردہ دو تصنیفات سے حاصل ہونے والی رقم فلسطین ایکشن کو دوں گی۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی فلسطین ایکشن پر پابندی کے بعد اس کے حق میں مظاہرہ کیا ہے میں خود کو ان کی احسان مند سمجھتی ہوں، اگر ایسا کرنے پر برطانیہ مجھے دہشت گردی کی حامی کہتا ہے تو بھی یہ کرتی رہوں گی، سیلی رونی نے مزید کہا بی بی سی مجھے میری کتب کی وجہ سے باقاعدہ فیس ادا کرتی ہے،فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف آوز اٹھاتی رہوں گی، فلسطین ایکشن کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے نسل کشی کے خلاف جس طرح بھی ممکن ہوا وہ اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
یاد رہے فلسطین ایکشن نامی انسانی حقوق گروپ پر برطانوی حکومت نے حال ہی میں پابندی لگا دی ہے۔ نیز اس انسانی حقوق تنظیم کو برطانیہ نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
