لاہور: ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کے ساتھ ایک ہی گھرانے کے تین افراد آفیشلز بن گے۔ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں شروع ہو گئی جس میں پاکستان کے نو باڈی بلڈرز حصہ لیں گے۔
ایشین چیمپئن شپ میں فیڈریشن سیکرٹری سہیل انور کوچ، اہلیہ ماریا سہیل ریفری اور بیٹی مریم سہیل ٹرینی جج بن گیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)نے شمولیت کیلے این او سی جاری کیا۔
