منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں ڈرون ٹیکنالوجی کے باعث آبی زراعت کی پیداوار میں اضافہ

سنکیانگ میں ڈرون ٹیکنالوجی کے باعث آبی زراعت کی پیداوار میں اضافہ

قپقل ژیبے خود مختار کاؤنٹی کے آبی زراعت کے مرکز میں جھینگے اور کیکڑے کی پیداوار جاری ہے جو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے  میں واقع ہے۔

یہاں خوراک ڈالنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہر ڈرون 70 کلوگرام خوراک لے کر یکساں پھیلا دیتا ہے جس سے پانچ سے چھ افراد کا کام بچ جاتا ہے۔

2015 سے اس کاؤنٹی میں دھان اور کیکڑے کی مشترکہ کاشت کا منصوبہ آزمایا جا رہا ہے جو دو ہزار مو (تقریباً 133 ہیکٹر) رقبے پر محیط ہے اور دو سو سے زائد کاشتکار خاندانوں کی معاونت کرتا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): گوان شیاؤپنگ ذمے دار سنکیانگ ایلی یوران ایکولوجیکل ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ

"فی الحال ہمارے دھان اور کیکڑے کی مشترکہ کاشت والے کھیتوں میں فی مو پیداوار 30 سے 35 کلوگرام کیکڑوں اور اتنی ہی مقدار کری فِش کی ہے۔ ہمارے تالابوں میں جھینگے اور کیکڑوں کی پیداوار فی مو 80 سے 100 کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔”

ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): اینور ایما ئتی پارٹی اہلکار،  کولیتیکی گاؤں ،  قپقل ژیبےخود مختار کاؤنٹی

"اس کاشت کے مرکز میں ہم نہ صرف مقامی لوگوں کو تازہ جھینگے اور کیکڑے فراہم کر رہے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ یہاں کام کرنے والے دیہاتیوں کی سالانہ آمدنی میں 60 ہزار یوآن یعنی تقریباً 8 ہزار 300 امریکی ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ہے۔”

ایلی چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

—————————————

آن سکرین ٹیکسٹ:

سنکیانگ میں جھینگے اور کیکڑے کی پیدوار جاری

ڈرون کے ذریعے خوراک کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے

ہر ڈرون 70 کلوگرام خوراک  پھیلا رہا ہے

دھان اور کیکڑے کی مشترکہ کاشت کا منصوبہ 2015 سے جاری

دو ہزار مو رقبے سے دو سو سے زائد خاندان مستفید

کاشت والے کھیتوں میں فی مو پیداوار 30 سے 35 کلوگرام

تالابوں میں جھینگے اور کیکڑوں کی فی مو پیداوار 80 سے 100 کلوگرام

دیہاتیوں کی سالانہ آمدنی میں 60 ہزار یوان سے زائد اضافہ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!