جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ اور فاشزم کے خاتمےکی عالمی جنگ میں چین کے عوام کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پیر کے روز منعقدہ تقریب میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئی ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئیے ہم تاریخ سے طاقت حاصل کریں اور مل کر ایسا مستقبل تعمیر کریں جہاں امن، تعاون اور خوشحالی میں سب کا حصہ ہو۔
چین کے سفیر نے اس موقع پر دوسری جنگ عظیم میں حاصل ہونے والی اس تاریخی فتح کے ثمرات کے مشترکہ تحفظ پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینی عوام کی جنگِ مزاحمت کی 80ویں سالگرہ پر اسلام آباد میں سمپوزیم
جاپانی جارحیت اور دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی یاد منائی گئی
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور چین کے سفیر کی شرکت
امن، تعاون اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ
تاریخی فتح کے ثمرات کے مشترکہ تحفظ پر زور

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link