منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینکولمبیا کےتاجر کا چھوان ژو میں کافی کاروبار، دوستی اور ثقافتی ہم...

کولمبیا کےتاجر کا چھوان ژو میں کافی کاروبار، دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت

37 سالہ کیمیلو سگورا کولمبیا سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت چین کے شہر چھوان ژو میں مقیم ہیں۔ اب وہ یہاں اپنی اہلیہ کے ساتھ کولمبیا کے کافی بیجوں کا کاروبار چلا رہے ہیں۔

وہ کولمبیا میں ایک کافی اسٹیٹ کے مالک ہیں اور سال 2003 سے تجارتی بنیادوں پر کافی بیج اُگا رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کیمیلو سگورا، کولمبین تاجر، مقیم چھوان ژو

"میں تقریباً چار سال پہلے چھوان ژو آیا تھا۔ یہاں آ کر میں اور میری بیوی وینپی نے اپنی کولمبیا کی کافی کو مزید فروغ دینے کا سلسلہ شروع کیا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): کیمیلو سگورا، کولمبین تاجر، مقیم چھوان ژو

” کولمبیا میں ہمارے کافی اسٹیٹ  کا محلِ وقوع، استعمال ہونے والی کھاد اور پروسیسنگ کے طریقے سب کافی کے ذائقے سے جڑے ہیں۔ ہمارے خاندان کے افراد اس اسٹیٹ پر کام کرتے ہیں اور ہم ایک بہترین معیار کی کافی تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔”

حالیہ برسوں میں چھوان ژو کے ثقافتی اور سیاحتی شعبے کے فروغ نے سگورا کے اس شہر میں اپنا کاروبار بڑھانے کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کیمیلو سگورا، کولمبین تاجر، مقیم چھوان ژو

"یوں لگتا ہے جیسے بہت سے لوگوں نے کوئی چھپا خزانہ ڈھونڈ لیا ہو۔ لوگ یہاں دوق در جوق آ رہے ہیں، کافی شاپس کھل رہی ہیں اور کاروبار عروج پر ہے۔ اس میں تو ہمارے لئے بھی خوشخبری ہے۔

کافی کے اس کاروبار کو ہم نے صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ یہ ہمارے لئے دوستی، قیمتی تعلقات اور ان خوشگوار لمحات کا بھی ذریعہ ہے جو ہم نے ایک ساتھ گزارے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): کیمیلو سگورا، کولمبین تاجر، مقیم چھوان ژو

"میں دراصل تقریباً 12 سال پہلے چھوان ژو آیا تھا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ آخرکار میں اسی شہر کا ہو جاؤں گا۔ میرے دوستوں نے چھوان ژو واپس  آنے میں ہمیں بھرپور مدد دی۔ وقت کے ساتھ ساتھ میں نے محسوس کیا کہ یہ جگہ نہایت شاندار ہے اور  یہاں سب کچھ مجھے اپنے آبائی شہر جیسا ہی محسوس ہو رہا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): کیمیلو سگورا، کولمبین تاجر، مقیم چھوان ژو

"میرے لئے چھوان ژو کبھی صرف نقشے پر موجود ایک نام نہیں رہا۔ اب یہ میرا اپنا گھر ہے۔ میں چھوان ژو کے طرزِ زندگی سے مکمل طور پر محبت کر بیٹھا ہوں۔ میری خواہس ہے کہ مستقبل میں یہیں اپنے کاروبار کو ترقی دوں۔”

چھوان ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین :

کولمبیا سے چھوان ژو تک ’’کافی‘‘ کا سفر

کولمبین تاجر کیمیلو سگورا کے جذبے نے کافی کے کاروبار کو لازوال   دوستی  میں بدل دیا

کافی اسٹیٹ کے مالک 2003 سے تجارتی بنیادوں پر کافی بیج اُگا رہے ہیں

چار سال قبل چھوان ژو آ کر کولمبیا کی کافی کو مزید فروغ دینا شروع کیا

کولمبیا میں اسٹیٹ کا محلِ وقوع، کھاد اور پروسیسنگ کافی کے ذائقے سے جڑی ہے

خاندانی محنت  سے بہترین معیار کی کافی تیار کرنے میں کامیاب

چھوان ژو کے ثقافتی و سیاحتی فروغ سے کاروبار بڑھانے کا عزم مزید مضبوط

شہر میں کافی شاپس کی بڑھتی تعداد کاروبار کے عروج کی علامت

کافی کاروبار پیسہ کمانے کے ساتھ دوستی اور تعلقات کا ذریعہ بھی

12 سال قبل پہلی بار چھوان ژو آنے کے بعد شہر سے انسیت پیدا ہوئی

چھوان ژو کا طرزِ زندگی اپنایا، مستقبل میں یہیں کاروبار بڑھانے کی خواہش

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!