منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینگوانگ شی کی ذہین ہوائی چکیاں جنوبی ایشیا کے اپنے پہلے برآمدی...

گوانگ شی کی ذہین ہوائی چکیاں جنوبی ایشیا کے اپنے پہلے برآمدی سفر پر روانہ

گوانگ شی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے حکام ذہین ہوائی چکیوں کے  پنکھوں کا معائنہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)

نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوبی بے بو خلیج میں واقع چھن ژو بندرگاہ سے گوانگشی میں مقامی طور پر تیار کردہ ذہین ہوائی چکیوں کے پنکھوں نے 16 اگست کو بحری حفاظت میں جنوبی ایشیا کی جانب اپنے پہلے تاریخی برآمدی سفر کا آغاز  کیا۔

چھن ژو میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس انتہائی بڑے حجم کی کھیپ کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ادارے نے لوڈنگ، باندھنے اور نقل و حمل کے منصوبوں پر پیشگی رہنمائی فراہم کی۔ لوڈنگ کے دوران مکمل معائنے اور ڈرون کے ذریعے پورے عمل کی نگرانی کی گئی۔ایم ایس اے نے ڈیجیٹل "گرین چینل” کے ذریعے روانگی کو تیز کیا اور نقل و حرکت کے انتظام کےمربوط نظاموں اور گشت کرنے والی کشتیوں کی مدد سے اہم علاقوں میں محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنایا۔

چھن ژو میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے افسر ڈِنگ جیان ہوا نے کہا کہ میری ٹائم اتھارٹیز کی باندھنے  کی تکنیک اور نقل و حمل کی منصوبہ بندی میں مہارت اس طویل فاصلے کی بڑی کھیپ کی کامیابی کے لئے نہایت اہم تھی۔ یہ کامیابی مستقبل میں بڑے سائز کے سامان کی برآمد کے لئے ایک قابل تقلید ماڈل فراہم کرتی ہے۔

ذہین ہوائی چکیوں کے پنکھوں سے لدا جہاز دیکھا جا سکتا ہے-(شِنہوا)

چین کی معروف ماحول دوست ٹیکنالوجی کمپنی این وژن کے مطابق چھن ژو میں تیار کردہ یہ پنکھے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے گہرے انضمام کی بنیاد پر ڈیزائن کئے گئے ہیں جو انہیں خودکار ڈیزائن میں بہتری، اعلیٰ کارکردگی والی ہوائی حرکیات، صنعتی معیار کی مضبوطی اور صحت کی ذہانت پر مبنی نگرانی جیسی خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔یہ تمام مراحل ڈیزائن، تیاری، جانچ اور آپریشن تک کے مکمل لائف سائیکل مینجمنٹ کو ممکن بناتے ہیں۔

یہ پہلا برآمدی مشن قابل تجدید توانائی کے آلات کے لئے ایک قابل توسیع برآمدی ماڈل قائم کرتا ہے جو نئی مغربی زمینی-سمندری راہداری کے تحت پائیدار ترقی میں معاونت فراہم کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!