منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینچین نے یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات پر سبسڈی مخالف تحقیقات کی...

چین نے یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات پر سبسڈی مخالف تحقیقات کی مدت میں توسیع کردی

چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ یورپی یونین (ای یو) سے درآمد کی جانے والی بعض ڈیری مصنوعات پر جاری سبسڈی مخالف تحقیقات کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے پیر کے روز کہا ہے کہ یورپی یونین (ای یو) سے درآمد کی جانے والی بعض ڈیری مصنوعات پر جاری سبسڈی مخالف تحقیقات کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔

وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ معاملے کی پیچیدگی اور متعلقہ ضوابط کے تحت تحقیقات کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب یہ تحقیقات 21 فروری 2026 تک جاری رہیں گی۔

وزارت نے یہ تحقیقات گزشتہ سال 21 اگست کو شروع کی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!