منگل, اگست 19, 2025
پاکستانسیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہمی کیلئے پرعزم، ادویات سی 130طیارے کے...

سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہمی کیلئے پرعزم، ادویات سی 130طیارے کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی، مصطفی کمال

اسلام آباد: وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

جاری بیان میں مصطفی کمال نے کہا کہ بروقت و موثر طبی امداد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے، گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری ادویات اور طبی سامان کا سٹاک روانہ کر دیا گیا ہے، سامان سی ون 30طیارے کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی جانب بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزارت صحت این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، مشکل کی گھڑی میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!