منگل, اگست 19, 2025
انٹرنیشنلایران ہمارے معاملات میں مداخلت نا کرے، لبنانی صدر

ایران ہمارے معاملات میں مداخلت نا کرے، لبنانی صدر

بیروت: لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ایران کو لبنانی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ایران اور لبنان کے تعلقات "احترام پر مبنی ہیں، ایران ایک دوست ملک ہے، حزب اللہ کے اسلحے کا معاملہ لبنانی فیصلہ ہے، اس کا ایران سے کوئی تعلق نہیں۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شام و لبنان کے لیے امریکی ایلچی ٹوم براک کی پیش کردہ دستاویز میں اسرائیلی انخلا اور لبنان کی معیشت کو سہارا دینے کی تجاویز شامل تھیں۔

انھوں نے واضح کیا لبنان کے پاس دو راستے تھے، یا تو امریکی کاغذ پر اتفاق کرے یا تنہائی میں چلا جائے ۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا ہمیں اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی ۔ عون کے مطابق ہم اس وقت انتظار کر رہے ہیں کہ واشنگٹن اسرائیل کی منظوری کے ساتھ ٹوم براک کی تجویز سامنے لائے۔

لبنانی صدر نے پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی شان دار قرار دیا اور کہا کہ وہ ہر موضوع پر بات چیت کے لیے فراخی رکھتے ہیں، بس یہ سب کچھ ریاست کے دائرے میں ہونا چاہیے ۔ انھوں نے زور دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملک کا امن و استحکام ہے۔

عون نے کہا ہم اپنی قوم کو کسی اندرونی یا بیرونی تنازع میں دھکیلنے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ ہمیں تھکا چکا ہے ۔ صدر نے کہا شیعہ برادری ہمارے ملک کا ایک بنیادی اور فعال جزو ہے کسی بھی فرقے کے بارے میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے، اور میں اپنے اس بیان کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!