ممبئی: بھارتی اداکارہ شفالی جری والا کی اچانک موت کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے اپنی بیوی کی یاد کو ہمیشہ کے لیے اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سینے پر بیوی کا ٹیٹو بنوالیا۔
بھارت کے ایک ٹیٹو اسٹوڈیو نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں پراگ وہاں موجود نظر آئے اور ویڈیو کے آخر میں انک سے پراگ کے سینے پر بنی شفالی کی تصویر دکھائی گئی ہے۔ بھارت کی مشہور کانٹا لگا گرل شفالی جری والا کو دنیا سے گئے تقریبا ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے، لیکن ان کے شوہر پراگ تیاگی آج بھی غم کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ شفالی جری والا نے 2002 میں ری مکس گانے کانٹا لگا سے راتوں رات شہرت حاصل کی تھی، اس کے بعد انہوں نے کچھ فلموں میں مختصر کردار نبھائے جبکہ کچھ ریئلٹی شوز میں بھی حصہ لیا۔
