اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ سے پہلے سات ماہ کے دوران 9ہزار175چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی...

سنکیانگ سے پہلے سات ماہ کے دوران 9ہزار175چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت

ارمچی: چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں ریلوے کی دو بڑی بندرگاہوں ہورگوس اور الاتو پاس سے رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر9ہزار175چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ہوئی۔

چائنہ  ریلوے ارمچی بیورو گروپ کمپنی کے اعداد و شمارکے مطابق مال بردار ٹرینوں کی تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہے۔

اس وقت، الاتو پاس پرمال بردار ٹرینوں کے لیے 120 آپریٹنگ روٹس 21 ممالک کے ساتھ رابطوں کی سہولت فراہم کررہے ہیں جبکہ ہورگوس پورٹ سے 85 آپریٹنگ روٹس پر مال بردار ٹرین  چل رہی ہیں۔

اوسطاً 21 سے زیادہ چین-یورپ مال بردار ٹرینیں دونوں بندرگاہوں سے گزرتی ہیں، جو 200 سے زیادہ اقسام کا سامان لے جاتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!