منگل, اگست 19, 2025
انٹرٹینمنٹولاگنگ نہیں آرام کریں، روبی انعم کی بشری انصاری پر تنقید

ولاگنگ نہیں آرام کریں، روبی انعم کی بشری انصاری پر تنقید

کراچی: تھیٹر و ڈراما کی اداکارہ روبی انعم نے بشری انصاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری انصاری اب جس عمر کے حصے میں ہیں، انہیں اب آرام کرنا چاہیے نہ کہ کیمرا لے کر ولاگز بنانے چاہئیں، وہ کیمرا لے کر ہر جگہ پر گھومتی رہتی ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسما عباس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں، اسی لیے ان کے سامنے یہ بات نہیں کہہ سکتیں لیکن اسما عباس کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ اتنے زیادہ اوور کیوں ہیں، آپ دونوں بہنوں کو ہر جگہ پر کیوں نظر آنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے چہرے پر بہت زیادہ میک اپ کرتی ہیں، جب کہ وہ اتنی حسین بھی نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ چہرے پر کسی بھی قسم کی سرجری نہیں کرواتیں اور یہ ان کی قدرتی خوبصورتی ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے گلاب کے عرق کی بوتل میں آب زم زم کے چند قطرے ڈالے ہوئے ہیں اور وہ روز یہ پانی اپنے منہ پر چھڑکتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آب زم زم میں بہت شفا ہے، ان کے شوہر کو ہیپاٹائٹس سی ہوگیا تھا، اس وقت ان دونوں کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ علاج کے لیے مہنگی دوا خرید سکتے، دوا بھارت میں تقریبا ایک کروڑ کی دستیاب تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران وہ حج کے لیے گئیں، وہاں سے واپسی پر وہ بہت سارا آب زم زم لے کر آئیں اور شوہر کو ہدایت کی کہ کافی عرصے تک آب زم زم پیو، شوہر نے وہ پیا اور اس پانی سے انہیں بہت فائدہ ہوا اور پھر اللہ کا یہ کرم ہوا کہ بھارت میں دستیاب ایک کروڑ کی دوا پاکستان میں 35 ہزار کی ہوگئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!