زمبابوے کے مشرقی صوبہ میشونالینڈ کے قصبے مہوسیکوا میں چین کی مدد سے شروع کئے گئے پانی کے کنویں کھودنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں مزدور کنواں کھود رہے ہیں-(شِنہوا)
ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کے وزیر اطلاعات، تشہیر اور نشریاتی خدمات جینفان موسویرے نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاری سے قائم ڈنسن آئرن اینڈ سٹیل کمپنی (ڈسکو) نے ملک کی صنعتی ترقی کی کوششوں کو فروغ دیا ہے۔
میڈیا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جینفان موسویرے نے اس منصوبے کو صدر ایمرسن منانگاگوا کی قیادت میں کامیابی کی کہانیوں میں سے ایک اہم کہانی قرار دیا اور کہا کہ یہ زمبابوے کی صنعتی خودمختاری کے حصول کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں تک زمبابوے نے اربوں ڈالر مالیت کے سٹیل کی درآمد کی لیکن ڈنسن کے شامل ہونے کے ساتھ ہی ملک اب درآمد کرنے کے بجائے مقامی پیداوار سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سٹیل پلانٹ، جسے گزشتہ ہفتے زمبابوے انویسٹمنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ ایجنسی کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ)سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ ڈیویلپر اور آپریٹر کے اجازت نامے بھی دیئے گئے ہیں، معدنیات کی قدر افزائی اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے گا، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور زمبابوے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔
ڈنسن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شو کے مِن نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کی حیثیت زمبابوے کی صنعتی صلاحیت سے استفادہ کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
شو کے مِن نے کہا کہ ہم صنعتی پارک میں خاص طور پر اس زون میں نئی سرمایہ کاری کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ زون ملک کا سب سے کامیاب اور سب سے متحرک زون بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیل پلانٹ اس صنعتی علاقے کا مرکزی منصوبہ ہوگا، جہاں خام مال تیار کرنے والوں اور تیار مال بنانے والے کاروبار کی طرف سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
چین کی سنگ شان ہولڈنگ گروپ کی ذیلی کمپنی ڈسکو نے 2022 میں صوبہ مڈلینڈز میں سٹیل پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کیا تھا اور زمبابوے کو سٹیل کی پیداوار میں ایک اہم علاقائی کھلاڑی بنانے کا ہدف رکھا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link