کراچی: بغدادی پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی سے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 13 اگست کو ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی تھی، ملزم باجوڑ کا رہائشی ہے اور لیاری میں مقیم تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
