فوژو: چین نے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی اہم اہداف کا تعین کیا ہے جنہیں حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے نائب سربراہ ژاؤ چھین شِن نے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر سانمنگ میں قومی ماحولیاتی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ این ڈی آرسی حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے لیے اصلاحات اورماحول دوست، کم کاربن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن 2030 تک کاربن کی انتہائی سطح اور2060 تک کاربن غیر جانبداری کے حصول کے لیے اورمستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے لیےکوششیں تیز کرے گا اورماحول دوست اور کم کاربن ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرے گا۔
ژاؤ نے بتایا کہ کمیشن مالیاتی، ٹیکس، مالی ، سرمایہ کاری اور قیمتوں کے تعین کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے معیارات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔
