پیر, اگست 18, 2025
تازہ ترینایشیا کپ میں شرکت کریں گے، تحریری دعوت نامے کے منتظر ہیں،...

ایشیا کپ میں شرکت کریں گے، تحریری دعوت نامے کے منتظر ہیں، بی ایچ ایف

ڈھاکا: بنگلادیش ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے زبانی طور پر رابطہ کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، تحریری دعوت نامے کے منتظر ہیں۔

بی ایچ ایف کے آفیشل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کو فرسٹ ریزرو ٹیم رکھا گیا تھا، ہمیں حتمی فیصلے کا انتظار ہے، امید ہے کہ ہمیں اگلے 48 گھنٹوں میں باقاعدہ بتا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کو پاکستان کے متبادل کے طور پر ایشیا کپ میں شامل کیا جا رہا ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کا موجودہ حالات میں بھارت جانا ممکن نہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی اگلے ایک دو روز میں باضابطہ اعلان کر دے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارت میں شیڈول ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!