پیر, اگست 18, 2025
پاکستانبونیر، جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ روپے...

بونیر، جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، علی امین گنڈاپور

بونیر: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ اتوار کو وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کلاڈ برسٹ کے بعد تباہی کی زد پر آنے والے علاقے بونیر کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصان اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں راستے بحال کرنا اولین ترجیح ہے، ایوی ایشن سے اضافی ہیلی کاپٹر مانگے ہیں، سیلاب متاثرین کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، مالی نقصانات کا ازالہ کی جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!