ہفتہ, اگست 16, 2025
تازہ ترینچین نے سٹیل کی درآمدی پابندیوں پر کینیڈا کے خلاف ڈبلیو ٹی...

چین نے سٹیل کی درآمدی پابندیوں پر کینیڈا کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں شکایت دائر کر دی

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نےعالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں کینیڈا کی جانب سے سٹیل اور اس سے متعلق مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندیوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جمعہ کے روز عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں کینیڈا کی جانب سے سٹیل اور اس سے متعلق مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندیوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق کینیڈا نے ڈبلیو ٹی او کے قواعد کو کھلم کھلا نظر انداز کرتے ہوئے چینی سٹیل مواد پر مشتمل اشیاء پر کوٹہ پابندیاں اور امتیازی محصولات عائد کئے ہیں۔ یہ اقدامات یکطرفہ پن اور تجارتی تحفظ پسندی کے مترادف ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف چین کے جائز تجارتی حقوق کی خلاف ورزی اور چینی مفادات کو نقصان پہنچا ہے بلکہ عالمی سٹیل صنعت اور سپلائی چین کے استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہوا ہے۔ چین نے کینیڈا کے رویے پر شدید ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت نے کینیڈا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط پالیسیوں پر نظرثانی کرے، قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کا احترام کرےاور چین-کینیڈا اقتصادی و تجارتی تعلقات میں پائیدار بہتری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!