نئی دہلی: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو صحت کے مسائل پر لیکچر د ہتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے برسوں میں موٹاپا ہمارے ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے، اگر ہر خاندان کھانے کے تیل کے استعمال میں صرف 10 فیصد کمی کر دے تو یہ پوری قوم کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یومِ آزاد کے موقع پر نریندر مودی نے اپنی سیاسی تاریخ کا طویل ترین 103 منٹ پر مبنی خطاب کر ڈالا۔
اس دوران انہوں نے بھارتیوں کو پیغام دیتے ہوئے اِنہیں اپنی صحت کی فکر کرنے پر زور دیا۔ مودی نے اپنے خطاب کے دوران موٹاپے سے نمٹنے کو ذاتی ذمہ داری اور اجتماعی مشن قرار دیا۔
