لاہور: پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ شادی بہت آسان چیز ہے، نکاح کریں کھانا کھلائیں اور بس۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کل عام سے عام شادی 50 لاکھ روپے تک ہو رہی ہے 50 لاکھ میں تو اچھا بھلا بزنس ہوسکتا ہے، دو ملک گھومے جا سکتے ہیں، کہیں کوئی اپارٹمنٹ خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا شادی کو اتنا مشکل نہ بنائیں، 5 ، 6 تقریبات میں نہ پڑیں، یہ بڑا ظلم ہے، میں نے دیکھا ہے میرے کچھ دوستوں یاروں کی شادیاں ہونے والی ہیں، ان کے چہرے خرچے کی وجہ سے بجھ گئے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ شادی ہورہی ہے، انسان خوش ہوتا ہے لیکن پیسوں کی وجہ سے وہ اتنے بجھے بجھے گھوم رہے ہیں۔
